شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہوگی ، ایرانی میڈیا

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہوگی ، ایرانی میڈیا

(ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے  ایران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای  کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہوگی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا حتمی وقت تاحال مقرر نہیں کیا گیا، متعلقہ آفس شہید آیت اللہ سید علی خامنہ کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق تفصیلات کا باضابطہ اعلان کرےگا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہو گئے تھے۔ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز رہبر اعلیٰ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News