فیلڈ مارشل سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

فیلڈ مارشل سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر  نے ملاقات کی، جس میں  باہمی دلچسپی،  علاقائی سلامتی  اوردفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر  نے  جی ایچ کیو راولپنڈی میں  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بحرینی کمانڈر  نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔پاکستان نیوی کے علاقائی بحری سلامتی میں کردار کو سراہا گیا۔بحرینی کمانڈر نے پاکستان نیوی کو علاقائی بحری استحکام کا ضامن قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر  نے  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ ملاقات کی ۔ پاک فضائیہ  نے جدید کاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  بحرینی کمانڈر  نے  پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔بحرین  نے پاکستان کے ساتھ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ پاکستان سے دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔بحرینی کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Watch Live Public News