پاکستان رینجرز کا بہاولنگر میں مفت میڈیکل کیمپ

کیپشن: پاکستان رینجرز کا بہاولنگر میں مفت میڈیکل کیمپ

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز ( پنجاب) کے زیرِ اہتمام بہاولنگر کے علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مستحق لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی مہیا کی گئیں۔

ڈیزرٹ رینجرز کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ سے 440 افراد نے استفادہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مقامی آبادی اور کیمپ میں موجود مریضوں نے پنجاب رینجرز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

شہریوں نے عوامی فلاح کے اقدام کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔