سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا

ویب ڈیسک:  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کااٖضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 30ہزار 200روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کے اضافے کے بعد  10 گرام سونا 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کے اضافے سے 2198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ہے۔

دوسری جانب  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News