اننت امبانی کی شادی پر کس معروف پاکستانی شخصیت کو مدعو کیا گیا؟

اننت امبانی کی شادی پر کس معروف پاکستانی شخصیت کو مدعو کیا گیا؟
کیپشن: anant ambani wedding
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ویرین مرچنٹ کی شادی میں تقریباً دنیا کی بڑی بڑی فیمس شخصیات کو مدعو کیا گیا، اب یہ خبرگردش کررہی ہے کہ پاکستان سے کس اہم شخصیت کو بُلایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات گذشتہ دنوں منعقد ہوئی لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

 معروف پاکستانی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مکیش امبانی نے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں مدعو کیا تھا۔تین روزہ تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی لیکن پاکستان کی کوئی شخصیت دکھائی نہیں دی۔

 سوشل میڈیا پر جہاں اس بات پر پاکستانیوں نے خوب میمز بنائیں وہیں صنم جنگ کی ایک پوسٹ پر صارف نے اداکارہ سے امبانی تقریبات میں شرکت سے متعلق سوال کر ڈالا۔

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ سے پوچھنا تھا کہ ’ آپ کو نہیں بلایا مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر؟

جس پر صنم جنگ نے بڑے سنجیدہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، میں بہت مصروف تھی، اس لیے میں نے شائستگی سے تقریبات میں شرکت سے معذرت کر لی۔‘

صنم جنگ کا جواب مذاق تھا یا ایک حقیقت اس سےمتعلق تو وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔