ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے 26واں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے178 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،جیمز ونس نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ٹم سائفرٹ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،اوپنر فخر زمان بھی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے،مرزا بیگ 4 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے
شے ہوپ 9 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے جبکہ سکندر رضا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ڈیوڈ ویزا نے 24 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں، مزرابانی اور انور علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔