بابر اعظم عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود، مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو  وائرل 

بابر اعظم عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود، مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو  وائرل 

(ویب ڈیسک )  قومی ٹیم کے  بیٹربابر اعظم عمرہ کیلئے سعودی عرب میں موجود، ہیں اور انکی   مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان   بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچے ہیں۔ بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرم میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری  کردی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور وہ 15 مارچ کو واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Watch Live Public News