کراچی : رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا نکلا؟ اہم خبر

کراچی : رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا نکلا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک )  رہائشی اپارٹمنٹس سے ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار شخص کا نکلا۔

کراچی میں   گلشن اقبال بلاک 19 رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے انسانی ہاتھ ملنے کا واقعہ، ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار شخص کا نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا، متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا ، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا، ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال میں پھینکا۔

پولیس کے مطابق  متوفی عبدالباسط کا بازو ورثاء کے حوالے کردیا ہے ،  حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آبادمیں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ، متوفی عبدالباسط پانچ بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی کا رہائشی تھا۔

Watch Live Public News