آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ اڑا دی،فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ اڑا دی،فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور
کیپشن: آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹ اڑا دی،فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ   افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

پاک فوج کی کارروائی کے  نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

Watch Live Public News