ڈونلڈٹرمپ کا ایران کے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرے سے گریز

ڈونلڈٹرمپ کا ایران کے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرے سے گریز
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کا ایران کے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرے سے گریز

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر نامزدگی پر براہِ راست تبصرے سے گریز کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ "دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، جنگ ختم کرنے کا فیصلہ وہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، ان کی نیتن یاہو سے بات ہو چکی ہے اور فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔"

دوسری جانب صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی، سینیٹر لنزے گراہم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دی اور کہا کہ ان کا انجام بھی وہی ہوگا جو ان کے والد کا ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد قائم رکھنے اور نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مجلس خبرگان کے بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ طویل عرصے سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات بھی بتائے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News