سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کیپشن: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے پر آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 65 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 106 ڈالر رہ گیا۔

ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 894 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News