وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے ملک بھر میں فی الفور کفایت شعاری پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ

وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے ملک بھر میں فی الفور کفایت شعاری پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کے لئے اعلیٰ سرکاری حکام  نے  ٹرانسپورٹ اور فیول پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے ملک بھر میں فی الفور کفایت شعاری پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ،اس کے علاوہ سرکاری سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کے لئے اعلیٰ سرکاری حکام کی ٹرانسپورٹ اور فیول پالیسی پر نظر ثانی کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم  نے سرکاری امور کی انجام دہی ڈیجیٹل اور آن لائن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم  نے   ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم  نے  وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور این آئی ٹی بی حکام کو سرکاری امور کو فوری ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Watch Live Public News