ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا، تاہم پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کی عدم شمولیت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
کئی صارفین اور کرکٹ مبصرین نے اس انتخاب پر سوال اٹھائے۔ اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اسے جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اسی طرح سلیم خالق اور دیگر صارفین نے بھی ٹیم میں ان کی عدم موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا۔
Hard to argue with this line-up
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 9, 2026
https://t.co/34OcOsUkTi pic.twitter.com/8x6mieH2ds
کرک انفو کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، جنہوں نے 5 اننگز میں 321 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 200 رہا جبکہ انہوں نے 3 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
Hard to argue with this line-up
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 9, 2026
https://t.co/34OcOsUkTi pic.twitter.com/8x6mieH2ds
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بھارت کے ایشان کشن، ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیٹمائر، بھارت کے شیوام دوبے، ہاردک پانڈیا، انگلینڈ کے ول جیکس اور جیسن ہولڈر شامل ہیں۔
باؤلنگ شعبے میں انگلینڈ کے عادل رشید، بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 میچوں میں 383 رنز اسکور کیے، ان کی اوسط 76.60 اور اسٹرائیک ریٹ 160.25 رہا۔ انہوں نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف دو سنچریاں بھی اسکور کیں اور ٹی 20 ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
اسی کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ان کی شمولیت بنتی تھی۔