ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی کلو 350 روپے تک پہنچ گئی

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی کلو 350 روپے تک پہنچ گئی
کیپشن: ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی کلو 350 روپے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی ریٹیل قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 320 سے 350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے روس یا عمان سے ایل پی جی درآمد کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

علی حیدر کے مطابق ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News