(ویب ڈیسک ) آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
کاروبار کے دوران برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔ادھر تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے جی 7 ممالک متحرک ہوگئے ہیں ۔
خیال رہے کہ جنگ کے پھیلنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2022 کے وسط کے بعد بلند ترین سطح ہے۔