ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق حادثہ قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔