زمینی لین دین کیلئے پیلے اسٹام پیپر کی قید ختم کردی  گئی

زمینی لین دین کیلئے پیلے اسٹام پیپر کی قید ختم کردی  گئی

(ویب ڈیسک ) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے  زمینی معاملات  میں پیلا اسٹامپ پیپر ختم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے نئے سفید اسٹام لاگو ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا۔

   زمین کی رجسٹری ڈیجیٹل سفید صفحہ پر منتقل کردی گئی ۔صوبہ بھر میں اب زمینی معاملات کے لیے سفید کاغذ کا ان لائن اسٹام استعمال  کیا جائے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیجیٹل سفید پیپر پر اسٹام کا اطلاق آج سے شروع کردیا گیا،شہری نے لائن سفید کاغذ پر اسٹام پیپر کا پرنٹ حاصل کیا جاسکیں گے۔

Watch Live Public News