جہاں سے سستا تیل ملا وہاں سے خریدیں گے، مصدق ملک

جہاں سے سستا تیل ملا وہاں سے خریدیں گے، مصدق ملک
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جہاں سے بھی سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گذشتہ ماہ (اپریل میں) دیا تھا، روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے، اگر ریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔ دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان پٹرولیم ضروریات کا 84 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے جس میں سے زیادہ تر عرب ممالک سے حاصل کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔