ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا اور ایجنسیاں ایک بار پھر عقل کا جنازہ نکال بیٹھیں، نام سننے کا شعور نہیں، تحقیق کا وقت نہیں، اور جھوٹ بولنے کی عادت پکی! صبح بریکنگ " عبدالرؤف اظہر مارا گیا!"
دوپہر کی اپڈیٹ " عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی!" بھائی! مرنے والا خود نماز پڑھا رہا ہے؟ جسے مارا ہوا بتا رہے ہو وہ عبدالرؤف اظہر ہے، اور جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھایا،نام ملتا ہے، بندہ نہیں!

جھوٹ کا پلندہ، تضادات سے بھرا، اور عقل سے خالی،بس پراپیگنڈہ کا ہنگامہ!ایسا لگتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کو بھنڈ، فیک نیوز اور فیس سیونگ کے سوا کچھ آتا ہی نہیں۔

نام کا فرق سمجھنے سے قاصر یہ میڈیا، اب خود اپنی خبروں کا مذاق بن چکا ہے، جھوٹ اتنا گھٹیا کہ خود ہی پکڑا گیا، کیا بھارتی میڈیا اب "آخرت سے براہ راست" رپورٹس بھی شروع کر چکا ہے؟