پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارت کی مزید تین پوسٹیں تباہ کردیں

 پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارت کی مزید تین پوسٹیں تباہ کردیں
کیپشن: پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارت کی مزید تین پوسٹیں تباہ کردیں

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت، لائن آف کنٹرول پر پاکستان کابھارتی فوج کو منہ توڑ جواب،، سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مزید تین پوسٹیں تباہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ  پوسٹ  تباہ کی گئیں ہیں، پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

  سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا، لائن آف کنٹرول پر پے در پے پوسٹوں کی تباہی سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News