ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت۔۔ بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا نے لگی،بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے،پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش کروادی۔