کراچی پورٹ ٹرسٹ کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھارتی سائبرحملہ

کراچی پورٹ ٹرسٹ کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھارتی سائبرحملہ
کیپشن: کراچی پورٹ ٹرسٹ کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھارتی سائبرحملہ

ویب ڈیسک: بھارت نے سائبر وار کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کا آفیشل ٹوئٹر (X) اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی خبر کو تصدیق شدہ نہ سمجھا جائے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے جعلی اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام میں خوف اور بے چینی پیدا کی جا سکے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شہریوں اور میڈیا اداروں سے درخواست کی ہے کہ"تمام اطلاعات اور اپڈیٹس صرف KPT سے براہ راست رابطے کے ذریعے حاصل کی جائیں تاکہ غلط معلومات سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News