بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار: جھوٹ،مکاری اور فریب

بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار: جھوٹ،مکاری اور فریب
کیپشن: بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار: جھوٹ،مکاری اور فریب

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا   جھوٹ کا پلندہ،،، بھارتی میڈیا کا نیا ہتھیار،،، جھوٹ، مکاری اور فریب بن گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی  صحافیوں نے  اپنے ہی میڈیا کی پاکستان کے حوالے سے جاری پروپیگنڈا اور جارحیت کی مذمت کی ہے۔بھارتی صحافی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا پاک بھارت جنگ کو فنکشن کے طور نہیں چلا سکتا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکرز میں جانا چاہئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے چینلز، آج تک، زی نیوز اور  این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔اے آئی کی محتاج بھارتی میڈیا اپنی ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹ کے پلندے سے ان کے اپنے وزراء بھی  محفوظ نہیں ہیں۔

Watch Live Public News