بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی اپنے ملک کے چینلز کابھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی اپنے ملک کے چینلز کابھانڈا پھوڑ دیا

ویب ڈیسک:بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کروانے کی بجائے پاکستان پر حملہ کرنا یقیناً مودی سرکار کو مہنگا پڑ چکا ہے، نریندر مودی اور  اس کا گودی میڈیا گھٹیا قسم کی خبریں اپنی عوام کو خوش کرنے کے لئے دے رہا ہےخود بھارتیوں نے گمراہ کن خبریں پھیلانے والے ان چینلز کو بے نقاب کردیا ہے، معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی کی پوسٹ نے بھارتیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا جو سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلا رہے ہیں، دھرو راٹھی نے گبر سنگھ نامی ایک ایکس اکاؤنٹ کی چند ٹوئٹس شیئر کیں جس میں وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے حوالے غلط خبریں رپورٹ کر رہا تھا۔ جس پر یوٹیوبر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے جو گودی میڈیا آپ کے ساتھ کرتا ہے۔

انہوں نے گبر سنگھ نامی شخص پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بے وقوف کو دیکھو، جیسے کوئی فلمی ہیرو ہو جو خود اپنی فوج کی قیادت کر کے کل رات فتح حاصل کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اے سی والے کمرے میں صوفے پر بیٹھ کر، سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر دور، پاپ کارن کھاتے ہوئے جنگ کی جھوٹی خبریں دیکھتے ہیں اور اسے تفریح سمجھ کر بھارتی شہریوں میں غلط معلومات پھیلاتے ہیں تو یہ حب الوطنی نہیں بے وقوفی ہے۔

دھرو راٹھی مسلسل اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھارتی میڈیا کا پول کھول رہے ہیں کہ کیسے وہ فیک نیوز پھیلاتے ہیں انہوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ ان دھوکہ بازوں کو اپنے ایکس اکاؤنٹس سے بلاک کر دیں۔ اور ان جعلی نیوز چینلز کو دوبارہ کبھی نہ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

دھرو راٹھی کے علاوہ دیگر ہندوستانی صحافی بھی غلط خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی صحافی اشوک سوائن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا بھارت کے عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

Watch Live Public News