پاکستانی حملے کا خوف، بھارت نے 28  ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

پاکستانی حملے کا خوف، بھارت نے 28  ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

(ویب ڈیسک ) پاکستانی حملے کے خوف کے باعث بھارت نے 28   ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   ایئرپورٹس کی یہ بندش پہلے 10 مئی تک تھی، لیکن جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اسے 15 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بڑھا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایک سینئر سرکاری اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ تمام بھارتی   ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کو اس فیصلے کے بارے میں باقاعدہ طور پر اطلاع دے دی گئی ہے۔

انڈیگو ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی بھارت کے کئی ایئرپورٹس  سے پروازیں اس دوران معطل رہیں گی۔ متاثرہ  ایئر پورٹس میں سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ، دھرم شالہ، بیکانیر، راجکوٹ، جودھ پور اور کشورگڑھ شامل ہیں۔

ایئرلائن نے کہا کہ یہ اقدام آپ کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اٹھایا گیا ہے، اور ہم اس دوران مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارت کی قومی ایئرلائن   ایئر انڈیا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں جموں، سری نگر، لیہ، جودھ پور، امرتسر، چندی گڑھ، بھُج، جام نگر اور راجکوٹ کے لیے پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ  جن مسافروں کے پاس اس دوران کی بکنگ موجود ہے، وہ مکمل رقم کی واپسی یا ایک بار بغیر کسی اضافی چارج کے اپنی پرواز کی تاریخ تبدیل کروانے کے اہل ہوں گے۔

Watch Live Public News