ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 4 سو روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپےکا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپےپر دستیاب ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہو کر 8 ہزار 513 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 4713 ڈالر پر آگیا۔ مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا دو روز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 100 روپے سستا ہوا ہے۔