معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، جی ایچ کیو میں کل صبح تقریب ہوگی

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، جی ایچ کیو میں کل صبح تقریب ہوگی
کیپشن: معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، جی ایچ کیو میں کل صبح تقریب ہوگی

ویب ڈیسک: معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئرچیف یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر رکھیں گے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھارت کی جانب سے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگا کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے معصوم شہریوں کو شہید کردیا تھا۔ 

پاک افواج نے مربوط حکمت عملی اور الیکٹروک وارفیئر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن پر ایسا جوابی وار کیا جو وہ آج تک نہ سمجھ سکا۔

Watch Live Public News