بسمہ معروف سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں

بسمہ معروف سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں
لاہور: قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ بسمہ معروف آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں ، اس سے قبل ثنا میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے جب کہ فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میں ثنا میر کی قیادت میں بہت کھیلی وہ انسپائریشن ہیں میری ۔ کپتان بسمہ معروف ںے کہا کہ میچ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپین شپ کے لیے تمام پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔