ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان برسبین میں ہونے والا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو 1 ملین آسٹریلوی ڈالرز (پاکستانی 18 کروڑ 17 لاکھ روپے) کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
میچ میں چھ اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا، اور گرج چمک کی وجہ سے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بلانا پڑا۔ اس کے بعد موسلادھار بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا، جس کے بعد کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
کیونکہ میچ چھ اوورز سے کم کا تھا، اس لیے 31 ہزار سے زائد کرکٹ فینز کو ٹکٹس کی مکمل رقم واپس کی گئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ ایک مہنگی رات ثابت ہوئی۔
بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کے بعد بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ برسبین میں آسٹریلیا کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع تھا، مگر بارش نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔