یوم اقبال پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

یوم اقبال پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام
کیپشن: یوم اقبال پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔ علامہ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شنا خت کی تشکیل کی، ہم علامہ اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجد ید کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ خود انحصاری ، خود آگاہی اور اتحاد شاعر مشرق کی تعلیمات ہیں۔ علامہ اقبال کی تعلیمات بحیثیت قوم ترقی اور خو شحالی کیلئے جدوجہد کرنے کا باعث ہیں۔ آج عہد کریں کہ علا مہ اقبال کی تعلیمات کو مجسم کر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے عظیم مفکر، شاعرِ مشرق اور مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب دیکھنے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش آج بھرپور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

محکوم اقوام کو آزادی کی جدوجہد کی راہ دکھانے والے، اور مسلمانوں میں بیداری کی روح پھونکنے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پُروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

یومِ اقبال کے حوالے سے پورے ملک میں تقریبات اور محافلِ ذکر کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں علمی و ثقافتی پروگرامز، محافلِ نعت اور سیمینارز شامل ہوں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 9 نومبر کو پاکستان بھر میں شاعرِ مشرق کے یومِ پیدائش کو "یومِ اقبال" کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News