راولپنڈی: زمین پر قبضے کے جشن میں ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی: زمین پر قبضے کے جشن میں ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل
کیپشن: راولپنڈی: زمین پر قبضے کے جشن میں ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:  راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ فاطمہ کالونی میں زمین پر قبضہ کرنے کے بعد ملزمان نے جدید ترین ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں 15 سے 20 افراد کو آٹومیٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ لوگ زمین پر قبضے کا جشن مناتے ہوئے مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News