پاکستان اور جنوبی افریقہ،تیسرا ون ڈے: ابراراحمد اور ڈی کاک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ،تیسرا ون ڈے: ابراراحمد اور ڈی کاک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقہ،تیسرا ون ڈے: ابراراحمد اور ڈی کاک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم سنگِ میل عبور کیے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ڈی کاک نے یہ سنگِ میل صرف 158 اننگز میں عبور کیا، اور وہ دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ان کے سابق ساتھی ہاشم آملہ ہیں، جنہوں نے 150 اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاہم ڈی کاک کی اننگ جنوبی افریقی ٹیم کو بڑے اسکور تک نہ پہنچا سکی کیونکہ ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی نپی تُلی بولنگ کے باعث مہمان ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ابرار احمد کے لیے یہ میچ یادگار ثابت ہوا کیونکہ اس کے ساتھ ہی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ 27 سالہ اسپنر نے 2022 میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے، جب کہ محمد رضوان 32 اور بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ابرار احمد کو ان کی شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News