ڈنمارک: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

ڈنمارک: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
کیپشن: ڈنمارک: 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

 ویب ڈیسک: ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی اور سماجی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچے صرف والدین کی اجازت سے مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ڈنمارک کے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اس پابندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ ڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل ویلفیئر اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Watch Live Public News