ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام کو واضح ہوں گے۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس روز چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی۔ غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ اس کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے — جو رویت کے مضبوط امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اس لیے موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند بہ آسانی دیکھا جا سکے گا۔
چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 1447 ہجری بروز ہفتہ 22 نومبر 2025 کو ہوگی۔