27ویں آئینی ترمیم:وزیراعظم کے استثنیٰ کی ترمیمی شق فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی، شہبازشریف

27ویں آئینی ترمیم:وزیراعظم کے استثنیٰ کی ترمیمی شق فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی، شہبازشریف
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم:وزیراعظم کے استثنیٰ کی ترمیمی شق فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی، شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں مجوزہ آئینی ترمیم میں سےوزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

Watch Live Public News