وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

(ویب ڈیسک ) ریاستی اداروں کے خلاف بیان پر  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابقوزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خلاف این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ این سی سی آئی اے میں شہری کی شکایت پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ   سوشل میڈیا پر موجود  ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی۔ پی ٹی آئی کے آفیشل پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔

Watch Live Public News