(ویب ڈیسک ) سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 45 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔سینیٹر فارق ایچ نائیک 27ویں آئینی ترمیمی بل پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔
سینیٹ ایک ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل بھی شامل ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔