عمران صاحب اور کابینہ کی ’ضمانت‘ کو تھوڑے دن رہ گئے

عمران صاحب اور کابینہ کی ’ضمانت‘ کو تھوڑے دن رہ گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پہ اب الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سی اے کو بھیج دئیے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے ، لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طماچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی ہے ، شہباز شریف کو صادق اور امین کا سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے سرٹیفیکٹ دیا ہے، عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت" کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ان چوریوں اور ڈاکوں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں تین سال سے جاری ہیں، 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے ، چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، بیان، ٹویٹیں، الزام لگانے کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، یہ تماشا ختم ہوگیا ہے.

انہوں نے مزید کہا ٹویٹ کریں اب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری اور این آر او جو دیا ہے، اس پر تفصیلات عوام کو بتائیں، ضمانت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ تین سال میں عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے ، ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں، عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے سکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔