سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کر گئے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کر گئے
پبلک نیوز: سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان آ انتقال کر گئے ہیں۔ ڈی ایچ کیو کوٹلی میں ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ سردار سکندر حیات خان آ زاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کوایک ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی اور گارڈن کالج راولپنڈی سے 1956ء میں گریجوایشن کی اور وہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سے وابستہ رہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔