پنجاب بھرمیں 1288ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق،1399 زخمی

پنجاب بھرمیں 1288ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق،1399 زخمی
لاہور: پنجاب بھرمیں 1288ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1399 زخمی ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1288ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔674معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 646ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 601مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان85حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد83حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1414متاثرین میں 1098مرد اور316خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 239افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور769افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ411زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1152موٹرسائیکلز،61آٹو رکشے،122کاریں،27وین11مسافربسیں،25ٹرک اور150دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔