احتجاج میں توڑ پھوڑ:پولیس کاعمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنےکافیصلہ

احتجاج میں توڑ پھوڑ:پولیس کاعمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنےکافیصلہ
کیپشن: احتجاج میں توڑ پھوڑ:پولیس کاعمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی احتجاج میں توڑ پھوڑ جلاؤگھیراؤ کے مقدمات کا معاملہ، پولیس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج،انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Watch Live Public News