ویب ڈیسک: پشتون قومی عدالت کے انعقاد کے خلاف پشاور کی عدالت نے سٹے آرڈر جاری کر دیا ، پشاور کی عدالت کی جانب سے 14 دن کے لیے سٹے آرڈر جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست مقامی شہری حاجی عامر نواز نے سینیئر سول جج کی عدالت میں دائر کی گئی، عدالت نے پشتون قومی عدالت کے منتظم ملک نصیر اور ثنا اللہ کو متنازع گراؤنڈ میں کسی قسم کی سرگرمی سے روک دیا گیا ۔
عدالتی سٹے آرڈر میں شہری کی جانب سے یہ دلیل سامنے آئی کہ پشتون قومی عدالت کا گراؤنڈ قبائل کے درمیان متنازعہ زمین پر قائم ہیں،عدالتی حکم کے بعد پولیس کو ہر حال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے اختیارات حاصل ہوگئے،مقامی انتظامیہ اور پولیس عدالتی حکم پر عمل درامد ہر حال میں یقینی بنائیں گی۔
پشاور ہائی کورٹ میں بھی پختون تحفظ موومنٹ کے خلاف ایک مقامی شہری خطیر اللہ نے ریٹ پٹیشن دائر کی ہے ،رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہیں کہ پختون تحفظ موومنٹ دراصل پختون قومی عدالت کی شکل میں ایک اور نظام عدالت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ فیڈریشن نے پہلے ہی پختون تحفظ موومنٹ کو ممنوعہ تنظیم قرار دے چکے ہے اس لیے وہ کسی قسم کی سرگرمیاں ملوث نہیں ہو سکتے ہیں۔