ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
کیپشن: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر میجر سبطین حیدر بھی شہید ہوئے۔ شہید میجر سبطین حیدر کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

Watch Live Public News