خیبرپختونخوا کےنئے وزیراعلیٰ کیخلاف ایوان میں کون اترےگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

خیبرپختونخوا کےنئے وزیراعلیٰ کیخلاف ایوان میں کون اترےگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا
کیپشن: خیبرپختونخوا کےنئے وزیراعلیٰ کیخلاف ایوان میں کون اترےگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: صوبے کے نئے وزیراعلٰی کے خلاف ایوان میں کون اترے گا۔ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوااپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے میں تقسیم کا شکار ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ اپنا امیدوار لائے۔ جمعیت علمائے اسلام بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہے۔ 

اپوزیشن جماعتوں کو متفق کرنے کے لیے سیاسی رہنماؤں نے کوششیں تیز کر دیں۔ اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطہ کریں گے۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ متفقہ طور پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی امیدوار کو نامزد کریں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس سے علی امین گنڈاپور الوداعی خطاب کریں گے۔ وہ گزشتہ روز ہی آبائی گاؤں ڈی آئی خان جا رہے تھے مگر قریبی ساتھیوں نے نہ جانے کا مشورہ دیا۔

Watch Live Public News