ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان کی جگہ اب سہیل آفریدی ممکنہ وزیراعلیٰ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے مستعفی ہونے کے بعد ایک آڈیو پیغام واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟صحافی کے سوال پر علیمہ خان کا ردعمل آگیا
آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے کل سب پارلیمانی پارٹی ، ایم پی ایز کو دعوت دی ہے۔ کل (آج) شام کو میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ کل لازمی سب اکٹھے ہوں گے اور خان صاحب کے نئے احکامات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے آڈیو پیغام میں تمام ایم پی ایز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اب ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔