(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 11 اکتوبر تک احتجاج، دھرنے،جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ چار روز کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حساس اور اہم تنصیبات کے قریب پر تشدد کاروائیوں کا خدشہ ہے،11 اکتوبر تک شہر میں لاؤڈ سپیکر پر بھی پابندی عائد رہے گی۔