(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلرکوینا مفاکاانجری کی وجہ سے دورہ پاکستان سےباہر ہوگئے۔کوینا مفاکاہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوئے ۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر کوینا مفاکا ڈومیسٹک میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
کوینا مفاکا ساؤتھ افریقہ کے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ان کی جگہ اوٹنیل بارٹمین کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ لزاڈ ولیمز کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔