جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:راولپنڈی جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کا معاملہ ، جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹروبس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک بند کی جائے گئی ، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی جارہی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج ٹرین کی سروس روک دی۔ 

اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز مسافروں کے داخلے کیلئے بند کردیے گئے تھے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن کے اسٹیشنز پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی۔

Watch Live Public News