میرے پاس وزیراعلی علی امین کا کوئی استعفی نہیں آیا،گورنر خیبر پختونخواہ 

میرے پاس وزیراعلی علی امین کا کوئی استعفی نہیں آیا،گورنر خیبر پختونخواہ 

(ویب ڈیسک ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میرے پاس وزیراعلی کا آفیشلی کوئی استعفی نہیں آیا۔

گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی  نے  میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وزیراعلی کا آفیشلی کوئی استعفی نہیں آیا،جب استعفی آئےگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  ملٹری سیکرٹری کو استعفی موصول ہونا فیک نیوز ہے۔

گورنر خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ   اپوزیشن کے وزیراعلی کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتاسکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  پوری پی ٹی آئی آج یوم نجات منارہی ہے۔

Watch Live Public News