(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے امتیاز محمود نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے استغفی دے دیا۔اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹیز سے استعفیٰ دے دیا۔
حافظ فرحت عباس اور اسد زمان چیمہ بھی پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
اسد زمان چیمہ قائمہ کمیٹی برائے مال کے رکن تھے ، جبکہ فرحت عباس قائمہ کمیٹی امور داخلہ پنجاب اور اینوائرمنٹ پروٹیکشن کے رکن تھے،
ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف فرخ جاوید مون لیبر اور امور داخلہ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔